پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کیوں نہیں کھیلے گا؟فیصلے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کریگا یا نہیں؟حتمی اعلان کردیا گیا
حکومتی ذرائع کے مطابق جےشاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا، جانبدارانہ فیصلوں سے انصاف اور برابری کے اصول کی دھجیاں بکھرگئیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پرایک ملک کے لیے ایک اور دوسرے ملک کے لیے دوسرامعیار اپنایا جاتا ہے، یہ سب جانبداری پر مبنی ہوتا ہے لہٰذا احتجاج رجسٹرڈ کروانا ضروری تھا۔
بنگلا دیش کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا معاملہ،سری لنکا کا ردعمل آ گیا
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان حالیہ ملاقات میں طے پایا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔
