دوحہ: ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
قطر کے شہر دوحہ میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز قومی چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو با آسانی 0-4 فریمز سے شکست دے دی۔
ادھر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دوسرے کیوئسٹ اور قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے رنر اپ رانا عرفان محمود نے بھی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی 2036 اولمپکس میزبانی کی بولی خطرے میں پڑ گئی
انہوں نے اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کے لن شو ہنگ کو 1-4 فریمز سے شکست دی۔
