عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وہ چار فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے، صدر ورلڈ بینک اجے بنگا نے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا۔
وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا، اجے بنگا نے پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں، اس موقع پر سکھ برادری نے صدر ورلڈ بینک اجے بنگا کو سروپا پیش کیا۔
وفد کی آمد کی موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اجے بنگا وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں؟ پلان بی بھی سامنے آ گیا
انہیں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد میں پیشرفت کی بھی توقع ہے۔
