آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ مپں شرکت کے لئے افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔
ورلڈ کپ میچز سے قبل افغان کرکٹ ٹیم دو وار اپ میچز بھی کھیلے گی، افغان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز سات فروری کو بھارت اور سری لنکا میں ہو گا۔ سات فروری کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔
پاک بھارت بڑا مقابلہ، کون کھیلے گا سیمی فائنل؟ آج روایتی حریفوں میں جوڑ پڑے گا
پاکستان اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کولمبو میں کھیلے گا، ممبئی میں بھارت امریکہ کا سامنا کرے گا جبکہ کولکتہ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
