پاکستان کے اسپنرز نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک میچ میں آسٹریلیا کی تمام 10 وکٹیں حاصل کر لیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ لاہور میں کھیلا گیا۔ جس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
لاہور میں کھیلے گئے اس دوسرے میچ میں تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز کے حصے میں آئیں۔ اور یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں کسی ایک ٹی 20 اننگز میں تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔
ابرار احمد اور شاداب خان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عثمان طارق نے 2 جبکہ صائم اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی 20 کی تاریخ میں یہ مجموعی طور پر دسواں موقع ہے۔ جب کسی اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز کے نام ہوئیں۔ اور فل ممبرز کے درمیان یہ صرف دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھارت نے فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے۔ جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم صرف 16 اوورز میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل نیا تنازع کھڑا ہوگیا
پاکستان نے 7 سال بعد آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں شکست دی۔ جس سے قومی ٹیم کی کارکردگی کو ایک نئی بلندی حاصل ہوئی ہے۔
