لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔
کپتان سلمان آغا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے جبکہ عثمان خان 53 رنزکے ساتھ ناقابلِ شکست رہے، شاداب خان نے 28 اور محمد نواز نے 9 رنز بنا کر اسکور کومضبوط کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی
آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولنگ کے سامنے بے بس نظرآئی اور ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم کے کیمرون گرین نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے، میتھو شارٹ 27، مچل مارش 18 اور زیویئر بارٹلیٹ 10 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان اورابراراحمد نے شانداربولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق اور محمد نوازنے بھی اہم وکٹیں حاصل کرکے مہمان ٹیم کی پوزیشن کو مزید کمزورکیا۔
یہ کامیابی پاکستان کے لیے تاریخی ہے کیونکہ یہ 7 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں فتح ہے، شائقین نے قومی ٹیم کی جارحانہ بیٹنگ اورمتوازن بولنگ کی بھرپور تعریف کی۔
اس جیت کے بعد پاکستان کی ٹیم نہ صرف اعتماد سے بھرپور ہے بلکہ آئندہ میچز کے لیے بھی مضبوط پیغام دے چکی ہے۔
