لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی ملتوی کر دی گئی۔
آفیشل کٹ کی رونمائی آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ہونا تھی، پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ 2 فروری تک کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کی گئی ہے۔
وسیم جونئیرکو آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20سیریز کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا
ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ آنے کے بعد کٹ کی رونمائی متوقع ہے۔
