پشاور: گاڑیوں میں ہرقسم کی تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق لیزر لائٹس اور موڈیفائیڈ ہیڈلائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ہائی بیم لائٹس ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہیں، اعلامیے میں رات کے وقت تیز لائٹس انسانی جان کیلئے خطرہ قرار دی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے 4 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
ہائی بیم لائٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اعلامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔
