سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ہو گئی۔
دو دن میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی ہوئی ہے، دو دن میں سونا 61 ہزار فی تولہ سستا ہو گیا۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 25 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے سے سونا 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
دو دن میں دس گرام سونا 52 ہزار 297 روپے سستا ہوا، آج دس گرام سونا 21 ہزار 862 روپے سستا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ تاریخی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 255 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 4895 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
چاندی کی قیمت میں 2063 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 9006 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
