انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی20 ورلڈکپ کے لیے آفیشل ترانہ “Feel the Thrill” (فیل دی تھرل) جاری کر دیا ہے، جو شائقین کے لیے جوش و خروش بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے۔
ترانے میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بھی دکھائے گئے ہیں، جو اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
A song made for the biggest stage 🏟️🔥
The wait is over. The magic is here 🔥
Presenting the Official Event Song of the ICC Men’s T20 World Cup 2026
Feel it. Sing it. Live it 🏏🎶
SONG LIVE NOW ON ALL AUDIO PLATFORMSMusic Credits
Song Title: Feel the Thrill
Composed, Arranged,… pic.twitter.com/GDbOBjD4tH— ICC (@ICC) January 30, 2026
اس آفیشل ترانے میں پاکستان کی کرکٹ کی یادگار لمحات، بشمول 2009 میں عالمی چیمپئن بننے کے مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں، جس سے شائقین کو ماضی کی کامیابیوں کی یاد تازہ ہوتی ہے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ ترانہ نہ صرف کرکٹرز بلکہ شائقین کے جذبے کو بھی بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے اور میچز کے دوران اس کا استعمال کرکٹ کے ماحول کو مزید پرجوش بنانے کے لیے کیا جائے گا۔
ترانے کی ریلیز کے بعد کرکٹ شائقین اور ٹیم ممبران نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی اورجوش کا اظہار کیا جبکہ نوجوان کرکٹ فینز خاص طور پراس ترانے کے ساتھ اپنی حوصلہ افزائی محسوس کررہے ہیں۔
