ملک میں 9 اشیاء ضروریہ سستی ،18 مہنگی ہوگئیں ،24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دسمبر میں مہنگائی میں کمی، ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ جاری
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران آلو کی قیمت میں 7.81 فیصد، پیاز 6.66 فیصد، نمک پائوڈر 1.36 فیصد، آٹا 1.17 فیصد، دال مسور 0.75 فیصد، انڈے 0.30 فیصد، گڑ 0.24 فیصد اور باسمتی چاول کی قیمت میں 0.08 فیصد کی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 7.53 فیصد، چکن 3.25 فیصد، کیلا 3.07 فیصد، ایل پی جی 1.56 فیصد، دال ماش 1.49 فیصد، دال چنا 1.31 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر 0.66 فیصد، دال مونگ 0.61 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.37 فیصد، اڑھائی کلو بناسپتی گھی 0.32 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔
