چیف میٹرولوجسٹ نے بسنت کے موقع پر لاہور میں موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن اچھا موسم ہوگا اور بسنت کے لیے موسم بھی آئیڈیل ہوگا ،اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
این ڈی ایم اے کی 31 جنوری سے4 فروری تک کی موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جاری
انہوں نے بتایا کہ بادلوں کے ساتھ ساتھ اچھی ہوا بھی چلے گی، رات کو خنکی ہوگی اور درجہ حرارت کے بڑھنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہری موسم بہار کے تہوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں گے۔یاد رہے کہ 6 فروری سے 8 فروری تک پنجاب میں بسنت فیسٹیول منایا جائے گا۔
دوسری جانب نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے لاہور میں بسنت کے تہوار کے دوران 6 تا 8 فروری 2026 تک بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
موسم خشک اور سرد رہے گا ، بعض مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
ترجمان این جی سی کے مطابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں این جی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں ہمہ وقت دستیاب اور مکمل طور پر تیار رہیں گی۔
تکنیکی عملے، گاڑیوں اور حفاظتی آلات کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے گی جبکہ لاہور میں واقع ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی تکنیکی مسئلے کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔
منیجنگ ڈائریکٹر (این جی سی) انجینئر الطاف حسین ملک نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بسنت کے دوران اپنے جان و مال اور قومی اثاثوں کے تحفظ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور ایسے کسی بھی عمل سے گریز کریں جو بجلی کے ترسیلی نظام یا گرڈ سٹیشنز کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔
شدید موسمی صورتحال، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نیشنل گرڈ کمپنی بسنت کے دوران لاہور اور گرد و نواح میں بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنائے گی۔
