آئی سی سی کی جانب سے بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026سے نکالنے کے معاملے پر سری لنکا نے طویل خاموشی توڑ دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کرکٹ سیکرٹری بندولا ڈسا نائیکے نے کہا کہ بھارت، بنگلادیش اور پاکستان کے تنازع پر سری لنکا نیوٹرل رہتا ہے کیونکہ یہ تمام ہمارے دوست ممالک ہیں۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا
بندولا ڈسا نائیکے کا کہنا تھا اگر سری لنکا کو کہا گیا تو ہم مستقبل میں بھی ٹورنامنٹس کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کے وزیر کھیل سنیل کمار گمباگے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سری لنکا اس بات کو ترجیح دے رہا ہے کہ ٹورنامنٹ کو بہترین طریقے سے چلایا جائے اور ہم نے پاکستان اور بھارت کا میچ کرانے پر خاص توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
یاد رہے آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان تنازع تقریباً تین ہفتے تک جاری رہا، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اثر و رسوخ میں آ کر بنگلادیش کا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار کیا اور بالآخر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
