انڈر 19ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد شیان ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پریکٹس میچ کے دوران فاسٹ بولر کی گیند ناک پر لگنے سے محمد شیان زخمی ہوگئے ،گیند لگنے کے بعد محمد شیان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انڈر 19 ورلڈکپ سے اخراج پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی پر سنگین الزام
ایکسرے رپورٹ میں ناک کی ہڈی فریکچر ہونے کی تصدیق کردی گئی ، پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں محمد شیان کی شرکت ممکن نہ رہی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد شیان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا،یاد رہے پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں درمیان اہم میچ یکم فروری کو کھیلا جائیگا۔
