این ڈی ایم اے نے 31 جنوری سے4 فروری تک کی موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جا ری کردی ہے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات اور پوٹھوہار میں 31 جنوری تا 3 فروری تک ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
31 جنوری سے 3 فروری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، صوبے کے شمالی و وسطی پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہنے کا امکا ن ہے،صوبے کے بالائی و شمالی اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
سندھ میں سرد اور خشک موسم کے باعث دھند کا امکان ہے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں کیلئے لینڈ سلائیڈنگ کا پیشگی الرٹ جاری
چترال، دیر، کالام، ناران،کاغان، گلگت، ہنزہ اور اسکردو میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،مظفرآباد، وادی نیلم،مری اورگلیات میں ممکنہ برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ نگ ہوسکتی ہے۔
برفباری کے دوران پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن ٹریفک کی روانی متاثر کر سکتی ہے،پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر اپنائیں۔
