انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز اور امپائرز کے پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کے دوران دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 24 تجربہ کار بین الاقوامی امپائرز اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ میچ ریفریز اوردیگرآفیشلز بھی اہم کردارادا کریں گے۔
میچ ریفریز میں ڈیوڈ گلبرٹ، رنجن مدوگالے اوراینڈریو پائکرافٹ شامل ہیں، جو ٹورنامنٹ کے دوران قوانین کے مطابق میچز کی نگرانی کریں گے۔
کپتانی کسے سونپی جائیگی؟ حیدرآباد ٹیم کے مالک کا بڑا اعلان
اس کے علاوہ سابق لیجنڈری کرکٹرز ڈین کاسکر، رچی رچرڈسن اور جاویگل سریناتھ بھی میچ آفیشلز کے فرائض انجام دیں گے۔
امپائرز کے پینل میں کمار دھرماسینا، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹلبرو، نتن مینن، احسن رضا اور پال رائفل جیسے سینئر اور تجربہ کار نام شامل ہیں، جو میچزکے دوران فیصلوں کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آفیشلز کا یہ پینل اعلیٰ معیار، غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے تاکہ شائقین کو عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کو مل سکے۔
