یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے اس فیصلے کو یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف نے اہم اقدام قرار دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کے قتل کے واقعات کے خلاف عالمی سطح پر واضح موقف اختیار کرنا ہے۔
بدعنوانی ثابت، جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو 20 ماہ قید کی سزا
یورپی یونین نے اعلان کیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی اس فہرست میں شمولیت کے بعد ان کی مالی، تجارتی اور سفارتی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
اس فیصلے سے ایران کی اندرونی و بیرونی پالیسیوں پر اثرپڑنے کی توقع ہے اور بین الاقوامی برادری میں پاسدارانِ انقلاب کے کردار کو سختی سے محدود کیا جائے گا۔
