محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے 3 فروری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہرکردیا، اس دوران پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے 3 فروری کے دوران، اسلام آباد، خظہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور گردونواح میں وفقے وقفے سے ہلکی بارش متوقع ہے۔
موسم خشک اور سرد رہے گا ، بعض مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
یکم سے 3 فروری کے دوران مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔31 جنوری سے یکم فروری کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔
ناران، کاغان، دیر، سوات کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، باغ اور اطراف میں بھی برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
شدید موسمی صورتحال، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی
31 جنوری اور یکم فروری کے دوران کوئٹہ ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد الله ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہر نائی اور ژوب میں بھی سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔
بالائی خیبرپختو نخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔
