لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں آسٹریلوی نوجوان کوچ ٹم پین کو بڑی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم منیجمنٹ نے ٹم پین کی تقرری کو مستقبل کی کامیابی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ ٹم پین کی کوچنگ ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہو گی۔
ٹم پین اس سے قبل بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایڈیلیڈ اسٹرائکرز کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان کی حیثیت سے ٹم پین نے آسٹریلوی ٹیم میں مضبوط ڈسپلن اور مثبت ٹیم کلچر کی بنیاد رکھی۔ جس کے اثرات اب سیالکوٹ اسٹالینز میں بھی دیکھے جانے کی امید کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپننگ بیٹرز کون ہوں گے؟ میچ سے قبل کپتان کا عثمان خان بارے بھی اہم بیان
سیالکوٹ اسٹالینز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹم پین کا بین الاقوامی تجربہ اور جدید کوچنگ انداز پی ایس ایل 11 میں ٹیم کو نئی سمت دے سکتا ہے۔
