لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، صائم ایوب نے شاندار 40 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 27 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
بابر اعظم نے 24 رنز اورعثمان خان نے 18 رنز کا اضافہ کیا۔ فخر زمان نے 10 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 15 اور سلمان مرزا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلوی بولنگ میں ایڈم زمپا نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا مقررہ 20 اوورز میں 146/8 پر محدود رہی۔
کیمرون گرین نے 36 رنز بنائے اور ٹریوس ہیڈ نے 23 رنز کا اضافہ کیا۔ میچ کے دوران پاکستان کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، صائم ایوب ابرار احمد نے نے2، 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز کا آغاز مضبوط انداز میں کیا اور ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ آئندہ میچز میں آسٹریلیا کی ٹیم کی جانب سے بھرپور جواب کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی جارحانہ بیٹنگ اور مؤثر بولنگ کے ساتھ مسلسل دباؤ ڈالنے پر یقین رکھتی ہے۔
