قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ گیم کی ڈیمانڈ کے حساب سے کھیلوں گا۔
کپتان سلمان علی آغا نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا سیریز پرومو کیلئے پچاس ٹیک کرنے پڑے، آسٹریلیا کے خلاف بڑی سیریز ہوتی ہے اس کی پائپ بھی بنتی ہے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں سیریز کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں اور تمام میچز کیلئے دستیاب ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ پریشر میں بہتر کھیل پیش کرتا ہوں، سری لنکا کے خلاف میچ میں تیز کھیلنا گیم کی ڈیمانڈ تھی، اس دن گیند بلے پر آرہی تھی بال مڈل ہورہا تھا۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ انٹینٹ کے بارے میں لوگ غلط سمجھتے ہیں، اگر تیس گیندوں پر تیس چاہیے تو اس کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے، اگر گیم کی ڈیمانڈ ہر اوور پر چودہ پندرہ رنز کرنے ہیں تو اس کے حساب سے کھیلوں گا۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میں آن اینڈ آف بولنگ کرتا ہوں لیکن ٹیم میں کافی پلیئرز ہیں جو بال کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان نے اپنے ڈاٹ بال پر کام کیا ہے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان اور آسٹریلیا آج لاہور میں مدمقابل
انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب پاکستان کی جانب سے اوپننگ کریں گے، جب پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں تو کسی بھی نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں عثمان خان بطور وکٹ کیپر بیٹر کھیلانا ہماری پہلی ترجیح ہو گی، انہوں نے کہا کہ تنقید پر فرق نہیں پڑتا کوشش کرتا ہوں کہ اچھی کرکٹ کھیلوں۔
