بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انڈر 19 ورلڈکپ سے باہر ہونے کا ذمہ دار آئی سی سی کو قرار دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے شیڈول اور انتظامات کو غیر منصفانہ قرار دے دیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کو کئی مواقع پر ذاتی اخراجات پر سفر کرنا پڑا، کیونکہ آئی سی سی کی جانب سے سفری سہولیات ناکافی تھیں۔
بی سی بی کے گیم ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر حبیب البشر نے کہا کہ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ غیر متوازن شیڈول تھا۔ ان کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے خلاف میچز میں رن ریٹ کا درست اندازہ نہ ہو سکا جبکہ مسلسل سفر نے کھلاڑیوں کو شدید متاثر کیا۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کو 50 رنز سے شکست دے دی
ذرائع کے مطابق ٹیم 6 جنوری کو زمبابوے پہنچی، جہاں 10 اور 13 جنوری کو دو مختلف وینیوز پر وارم اپ میچز کھیلے گئے۔
دونوں مقامات کے درمیان چار گھنٹے سڑک کے ذریعے سفر کرنا پڑا، ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک فلائٹس پر پابندی کے باعث ٹیموں کو بسوں کے ذریعے طویل سفر کرنا پڑا۔
بنگلادیش ٹیم کو گروپ میچز کے لیے مون سون کے موسم میں ہرارے سے بولاوایو نو گھنٹے کا زمینی سفر کرنا تھا۔
میچز کی اہمیت کے پیش نظر بی سی بی نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف میچز کے لئے اپنی جیب سے فضائی سفر کا انتظام کیا۔
حبیب البشر کے مطابق آئی سی سی سے سفری بوجھ کم کرنے کی درخواست کی گئی مگر شیڈول میں اچانک تبدیلی کے باوجود بات نہ سنی گئی۔
