ویشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مہمان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 50 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ نے جارحانہ انداز میں 62 رنزاسکور کیے جبکہ ڈیون کونوے نے 44 رنزکی عمدہ اننگزکھیلی۔
ڈیرل مچل نے آخری اوورز میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 39 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اورکلدیپ یادیو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم بھارتی بولرزمجموعی طور پرمہنگے ثابت ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا
216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
شیوم دوبے نے 23 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیل کر مزاحمت کی مگردیگربلے بازان کا ساتھ نہ دے سکے، رنکو سنگھ نے 39 رنز بنائے جبکہ باقی بیٹنگ ناکام رہی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنرنے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایش سودھی اور جیکب ڈفی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھارتی ٹیم 18.4 اوورز میں 165 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
