ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلو رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر دھند چھائی رہے گی۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ اور مری میں 1 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، قلات، پاراچنار منفی07، گوپس، مالم جبہ، استور منفی 06، نتھیا گلی، کالام منفی 05، سکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
