پنجاب بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم 2 فروری سے شروع کی جائے گی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام عدیل تصور کے مطابق لاہور میں مہم کا دورانیہ 7 روز ہوگا، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ مہم 4 روز تک جاری رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ایک کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ صوبے کو پولیو فری بنانے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
پانی سے بھی بلڈ پریشر ہائی ہو سکتا ہے، نئی تحقیق سامنے آگئی
عدیل تصور کے مطابق مہم کی کامیابی کے لیے 2 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ ورکرز حصہ لیں گے جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔
سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔
