پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدر آباد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اب حیدر آباد کی کوچنگ کریں گے، فریقین کے درمیان باقاعدہ معاہدے طے پا گیا ہے۔
اپریل 2024 میں جیسن گلیسپی کو گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال کی قیادت کی تھی۔
پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
2024 کے دسمبر میں پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے انہوں نے جنوبی افریقہ میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اب جیسن گلیسپی مارچ میں شروع ہونے والے پی ایس ایل میں حیدر آباد کی کوچنگ کرتے نظر آئیں گے۔
