ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور کشیدگی میں کمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدرمسعود پزشکیان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قانون کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور اب بھی جنگ سے بچاؤ کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں سے خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے دھمکیاں اور نفسیاتی حربے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، جبکہ اسلامی ممالک کا باہمی اتحاد خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کی ضمانت بن سکتا ہے۔
مصری دار الافتاء نے قرآن مجید کی تفسیر کیلئے اے آئی کا استعمال ممنوع قرار دیدیا
گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کا حامی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
