اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیراحمد کی ملاقات ہوئی، جس میں نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025 پیش کی گئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا باضابطہ جائزہ لیا اوراس کے اقدامات کی تعریف کی۔
شہبازشریف نے نیب میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام، ای آفس فریم ورک اورعوامی خدمات پرتوجہ کو سراہا، انہوں نے نیب کے قومی وسائل کے تحفظ کے مشن کی حمایت کا حکومتی عزم بھی دہرایا۔
وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، معمول کی نقل مکانی ہے، خواجہ آصف
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نیب نے 62 کھرب روپے سے زائد ریکارڈ ریکوری حاصل کی، 2.98 ملین ایکڑ ریاستی اورجنگلاتی اراضی دوبارہ حاصل کی اورجعلی وفراڈ ہاؤسنگ کے ایک لاکھ 15 ہزارمتاثرین کو180 ارب روپے واپس دلوائے گئے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے نیب نے ریاست اورشہریوں کے درمیان فاصلے ختم کیے اور عوامی شفافیت کو یقینی بنایا۔
وزیراعظم نے اس اقدام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ نیب کی ترقی اورعوامی خدمت کے اقدامات ملک میں احتساب کے فروغ اورعوامی اعتماد میں اضافہ کریں گے۔
