بلوچستان میں شدید برفباری اور مشکلات کے باوجود پاک فوج ریلوے ٹریکس کی نگرانی پر مامور ہے۔
پاک فوج شدید موسم اور دہشتگردی کے خطرات پر بیک وقت عزم و حوصلے کے ساتھ برسرِ پیکار ہے،مسافروں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان برفباری میں بھی مسلسل اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان ریلوے کی آمدن 30 سالہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویٰ
پاک فوج کے جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ریلوے لائنوں اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت کر رہے ہیں،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے جوان ہر دم تیار ہیں۔
شدید برفباری میں بھی مسافر ٹرینوں کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کا حقیقی فخر ہیں۔
