گاڑیوں کی خریداری:بینک قرضوں میں 35.5 فیصد اضافہ

cars

دسمبر2025 میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کےلئے فراہم کردہ قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 35.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2025 میں گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات (آٹو فنانسنگ) کا حجم 319 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 35.5 فیصد زیادہ ہے، دسمبر 2024 میں آٹو فنانسنگ کا حجم 235 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سال 2026 میں خریدنے کے لیے 7 سب سے سستی اور بہترین گاڑیاں

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں آٹو فنانسنگ میں ماہانہ بنیاد پر 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں آٹو فنانسنگ کی مد میں 318 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے جو دسمبر 2025 میں بڑھ کر 319 ارب روپے ہو گئے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 10 ہزار 671 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو دسمبر 2024 کے 10 ہزار 582 ارب روپے کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp