ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اے آئی ڈیپ فیک ویڈیو کے حوالے سے خاموشی توڑی

ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اے آئی ڈیپ فیک ویڈیو کے حوالے سے خاموشی توڑی

پاکستانی ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا شخصیت علینہ عامر نے وائرل ہونے والی مبینہ “لیک شدہ ویڈیو” کے معاملے پر خاموشی توڑی ہے۔

علینہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی ویڈیو پیغام کے ذریعے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیک شدہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیپ فیک ہے اور حقیقت پر مبنی نہیں۔

اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی کا خاتمہ، حیران کن راز سامنے آ گیا

گزشتہ چند دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر علینہ عامر کے نام سے منسوب متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی ذاتی یا غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alina Amir (@alinaamiirr)

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک ڈیجیٹل تشدد ہے، جس میں مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

علینہ نے مزید کہا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گی اور اس سلسلے میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی حمایت کریں گی۔

انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سی سی ڈی پنجاب اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) کے سائبر کرائم ونگ کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے اے آئی ڈیپ فیک مواد کے خلاف سخت قوانین نافذ کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کا تاریخ ساز ریکارڈ بنا دیا

علینہ عامر نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ نام نہاد وائرل یا لیک شدہ ویڈیوز کو بغیر تصدیق کے شیئر نہ کریں، کیونکہ اس سے نہ صرف افراد کی ساکھ متاثر ہوتی ہے بلکہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp