سندھ میں سردی میں شدت کے باعث اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے میں توسیع کر دی گئی۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب اسکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق سندھ میں اسکول 4 فروری تک صبح 9 کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں پر یکساں ہو گا۔
اسکولوں اور کالجوں میں سالانہ تعلیمی ایام بڑھا کر چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ
واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر تعلیم سردی کے باعث 31 جنوری تک اسکولز کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقرار رکھیں۔

