کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ فروری 2026 میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 3 مرتبہ آمنے سامنے آئیں گی۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں دونوں ٹیمیں اہم مقابلے میں حصہ لیں گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہوگاجبکہ ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے گروپ مرحلے میں شاندار کھیل پیش کیا ہے اور سپر سکس میں اپنا اہم مقابلہ بھارت کے خلاف یکم فروری کو کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں دونوں ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہونگی۔

اسی طرح ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاک بھارت میچ 15 فروری کو کھیلا جائے گا۔
𝟐𝟎𝟐𝟔 𝐢𝐬 𝐭𝐡𝐞 𝐲𝐞𝐚𝐫 𝐨𝐟 𝐰𝐨𝐦𝐞𝐧’𝐬 𝐜𝐫𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭 ~ 𝐚𝐧𝐝 𝐢𝐭 𝐛𝐞𝐠𝐢𝐧𝐬 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐭𝐡𝐞 𝐧𝐞𝐱𝐭 𝐠𝐞𝐧𝐞𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 🌟
The #DPWorldWomensAsiaCupRisingStars2026 is set to bring bold performances, big moments and the future of Asian cricket to the forefront. pic.twitter.com/Vt4FgRy14A
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) January 19, 2026
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ تینوں میچز شائقین کے لیے سنسنی خیز اور یادگار ہوں گے۔ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ سے کرکٹ کے سب سے پرجوش میچوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور فروری 2026 کے یہ میچز بھی یقیناً کرکٹ دنیا میں سنسنی پیدا کریں گے۔
شائقین دونوں ٹیموں کی حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی فارم پر نظریں رکھیں گے اور یہ مقابلے ٹی وی اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر ہوں گے، تاکہ ہر کرکٹ فین گھر بیٹھے ان شاندار مقابلوں کا لطف اٹھا سکے۔
