آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔
سپر سکس مرحلے میں گروپ میں تین ٹیمیں ہوں گی جن میں سے ہر گروپ سے دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
اس اہم مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گا جبکہ دوسرا اور انتہائی اہم میچ بھارت کے خلاف یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا ہے، پاکستان اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہا، ٹورنامنٹ منٹ کے سیمی فائنلز تین اور چار فروری کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔
