چلاس کے علاقے تانگیر لرک میں ایک مکان کے گرنے سے ایک ہی خاندان کے چارافراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح پیش آیا، جب مکان کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اورگلگت بلتستان سکاؤٹس کی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو فوری طور پرطبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خیبر پختونخوا ، بارش اور برفباری کے دوران حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے ، پی ڈی ایم اے
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک ملبے تلے پھنسے کسی اورشخص کی موجودگی کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی، اس لئے سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس نے علاقہ سیل کرکے رہائشیوں کوحفاظتی اقدامات اختیارکرنے کی ہدایت دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مکان کی عمارت پرانی اورناقص تھی اورحادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
