لاہور میں چھ فروری کو مقامی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور شہر میں مقامی چھٹی بسنت کی وجہ سے دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر حکومت پنجاب نے اس دن کو چھٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ شہری بسنت منا سکیں۔
ضلعی انتظامیہ نے پانچ فروری کو بسنت کی چھٹی رکھنے کی تجویز دی تھی، پنجاب حکومت نے چھ فروری بروز جمعہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ڈی سی لاہور کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر بسنت منا سکتے ہیں تاکہ روایتی جشن میں تحفظ اور نظم و ضبط برقرار رہے۔
سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل
واضح رہے کہ پانچ فروری کو کشمیر ڈے کی ملک بھر میں چھٹی ہوتی ہے اس طرح لاہور والے جمعرات اور جمعہ دو دن کی تعطیل سے مستفید ہوں گے۔
