پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں اور کمپنی کے مالک کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم نے کمپنی میں انویسٹمنٹ کی تھی ہمارے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کمپنی ہم سے رابطے میں ہے، تمام پیمنٹ مارچ تک کلیئر کرنے کا کہا گیا ہے، صرف 2 چیک باؤنس ہوئے ہیں۔
دوسری جانب انویسٹمنٹ کرنے والی کمپنی کے مالک نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کھلاڑیوں کی 2023 سے میرے ساتھ انویسٹمنٹ ہے، میرا کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تحریری معاہدہ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کے پاس میری کمپنی کے گارنٹی چیک بھی موجود ہیں، تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی امریکا نہیں گیا نہ ہی میرے پاس امریکا کا ویزا ہے۔
بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بارے میں نجم سیٹھی کا بڑا دعوی
ان کا کہنا تھا کہ میں دبئی میں ہوں اور تمام کھلاڑیوں سے رابطے میں ہوں، انہوں نے کہا کہ پہلی بار ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، چند دنوں میں تمام ادائیگیاں کلیئر کر دی جائیں گی۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اور میرا خاندان پاکستان میں ہے، کھلاڑیوں کے علاوہ میرے پاس مزید انویسٹرز بھی ہیں۔

