صدر ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز اور واضح طور پر خوفناک سمجھتا ہوں، برطانوی وزیراعظم

صدر ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز اور واضح طور پر خوفناک سمجھتا ہوں، برطانوی وزیراعظم

امریکی صدرکی جانب سے نیٹو افواج کے کردار پر یورپی ممالک اور برطانیہ کا ردعمل آ گیا۔

برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو اگر احساس ہوا کہ اُنہوں نے غلط بات کی تو وہ معافی مانگیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنی افواج کی ہمت و بہادری اور اپنے ملک کیلئے قربانیوں کو نہیں بھولوں گا۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سے ایسے فوجی زخمی ہوئے اور زخموں نے اُن کی زندگی بدل کر رکھ دی، صدر ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز اور واضح طور پر خوفناک سمجھتا ہوں۔

برطانوی وزیر اعظم سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ مجھے کوئی تعجب نہیں کہ ٹرمپ کے الفاظ نے درحقیقت تکلیف پہنچائی ہے۔

پولینڈ کے وزیر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کسی کو بھی ہمارے فوجیوں کی خدمات کا مذاق اُڑانے کا حق نہیں ہے، افغانستان میں 33 ہزار پولینڈ کے فوجی فرنٹ لائن پر تھے۔

کینیڈین وزیر دفاع ڈیوڈ جے نے کہا کہ کینیڈین فوجی پہلے دن سے ہی محاذ جنگ پر تھے، کینیڈین فوج کے 158 اہلکار قندھار میں ہلاک ہوئے تھے۔

سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے نیٹو سے متعلق بیان پر برطانیہ کی جانب سے امریکا پر کی جانے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ درست کہتے ہیں نیٹو کے لئے امریکا نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، امریکا نے نیٹو کیلئے دیگر ممالک سے زیادہ کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp