پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ایک اہم اور مثبت ملاقات کی۔

ملاقات میں پی ایف ایف کے ایڈوائزر ایاب احمد اور ڈائریکٹر لیگل علی اکرم بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران پاکستان میں خواتین فٹبال کی ترقی، نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے اقدامات اور فیفا ورلڈ کپ یو ایس اے 2026 کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔
قومی سپنر انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کھیلیں گے
دونوں فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ فٹبال کے ذریعے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر فٹبال ڈپلومیسی کو مضبوط بنانے اور پاکستان بھر میں کھیل کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا گیا۔
ملاقات اس عزم کا اظہار تھی کہ پاکستان میں فٹبال کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی اورعالمی سطح کے ایونٹس سے جڑے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔
