سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے گل پلازہ کے ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کر لیے۔ ڈی وی آر اور چارجر گل پلازہ کی مسجد کے قریب کمرے سے ملے۔
گل پلازہ میں آگ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع
ذرائع کے مطابق کے ایم سی نے برآمد ڈی وی آر ڈپٹی کمشنر جنوبی کی تحویل میں دے دیئے۔ ان ڈی وی آرز کی مدد سے سانحے کی وجوہات سے متعلق شواہد ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی متاثرہ عمارت میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
