محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 26 جنوری کو یہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، جس کے باعث موسم مزید سرد ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کی وارننگ، بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کا امکان
25 اور 26 جنوری کو بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، جبکہ 26 سے 27 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
اسی طرح مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
