کراچی میں منوڑہ کے قریب سمندر میں ایک کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 افراد سوار تھے۔
حکام نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چائنہ پورٹ کے قریب ایک بحری جہاز کی کشتی سے ٹکرانے کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
بریفنگ کے مطابق کشتی میں سوار 10 افراد میں سے 6 کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ 4 افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن کو تیز کیا جائے اور انسانی جانیں بچانے پر ترجیح دی جائے۔
چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
انہوں نے ڈی سی کیماڑی کو بھی ہدایت دی کہ آپریشن کی نگرانی کے لیے اپنی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجے۔
حادثے کے بعد پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ PMSA کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی کوتاہی یا تیز ہواؤں سمیت ہر پہلو سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
