واجبات کی عدم ادائیگی،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انتہائی قدم اٹھا لیا

pakistan-hockey-team

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلیز الاؤنس کی عدم ادائیگی پر کیمپ کا بائیکاٹ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیلی الاؤنس کا معاملہ حل نہ ہونے پر قومی ہاکی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں شرکت نہیں کی،پی ایچ ایف کی جانب سے 23 جنوری تک ادائیگی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

Hockey

ڈیڈ لائن کے روز فیڈریشن نے ادائیگی میں مزید ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی،فیڈریشن کا پیغام منیجمنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں تک پہنچایا گیا۔

ادائیگی میں مزید تاخیر پر کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر کیمپ بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، کیمپ میں شامل تمام قومی ہاکی کھلاڑی بائیکاٹ میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف پر بنگلادیش سیریز کی ڈیلیز کی ادائیگی تاحال واجب الادا ہے، پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے واجبات بھی تاحال ادا نہیں کیے گئے۔

Hockey

پرو لیگ کے 10 ہزار روپے یومیہ الاؤنس پی ایس بی نے ادا کیے، باقی 20 ہزار روپے یومیہ الاؤنس پی ایچ ایف نے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔


معاونت
متعلقہ خبریں
WhatsApp