پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے،عبدالصمد ڈراپ ہوگئے ،فاسٹ بالر حارث رؤف پھر قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔
بابراعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ اسکواڈ میں شامل ہیں ، فخر زمان، صائم ایوب، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر اورمحمد سلمان مرزا اسکواڈ کاحصہ ہونگے۔
ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اورعثمان خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی ، میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو لاہور میں ہوں گے۔
