ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے معاملہ،بی سی بی نے آئی سی سی سے ایک اور مطالبہ کر دیا

icc

بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے معاملے میں نیا رخ سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ایک اور مطالبہ کر دیا ہے۔

بی سی بی نے وینیو کی تبدیلی سے متعلق تنازع آزاد تنازعات کے حل کے لیے قائم آئی سی سی کی مقررہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی یہ آزاد کمیٹی وکلا پر مشتمل ہوتی ہے، جس کا بنیادی مقصد کرکٹ سے جڑے تنازعات کا غیر جانبدارانہ حل نکالنا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان

بی سی بی کی درخواست کے بعد معاملہ مزید حساس ہو گیا ہے اور امکان ہے کہ آئی سی سی اس مسئلے پر باضابطہ کارروائی کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp