پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل دن 11 بجے ہوگا جس کا 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صرف 3 بلز منظوری کیلئے پیش ہونگے ،2بلز حکومتی وزرا اور ایک بل رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے پیش ہوگا۔
قومی اسمبلی ، حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ارکان کا اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج
اجلاس میں نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش ہوگا،دانش اسکولز اتھارٹی کے قیام کا بل بھی پیش ہوگا۔
اس کے علاوہ گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے ترمیمی بل 2025 بھی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش ہوگا۔
