خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔
یہ منفرد واقعہ صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں پیش آیا، جہاں خاتون کے ہاں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور انہیں خصوصی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زچہ اور بچوں کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔
ابتدائی طور پر ماں اور بچے مستحکم حالت میں ہیں، تاہم قبل از وقت پیدائش کے باعث انہیں مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
واقعے کے بعد اسپتال میں خوشی کی فضا قائم ہو گئی ہے اور لواحقین نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کو سراہا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایسے کیسزمیں خصوصی سہولیات اور تجربہ کارعملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ ماں اور بچوں کی جان کومحفوظ رکھا جا سکے۔
