صدرِ مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض اور جسٹس صلاح الدین کو ہائیکورٹ کے جج مقرر کیا گیا۔
علاوہ ازیں جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسن کو بھی پشاور ہائیکورٹ میں جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
وزارتِ قانون کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تقرریاں عدلیہ کی استعداد کار اور مؤثر قانونی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔
سردار دوست محمد خان کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی
نئے ججز کی تعیناتی سے ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے عمل میں تیزی اور شفافیت آئے گی، جبکہ عدالتی فیصلوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
