چونیاں میں چھانگا مانگا روڈ پر شادی سے واپسی پر باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کرالٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جان بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں شامل افراد کا تعلق پتوکی اور لاہور سے ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
اسلام آباد میں گیس لیکج دھماکہ، متعدد افراد زخمی
زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور طبی امداد جاری ہے، حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ روڈ پر محتاط رہیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
