وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ فروری 2024 سے اب تک پنجاب بھر میں کل 9 لاکھ 94 ہزار 36 روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں۔
مریم نواز کے مطابق اس میں سے 3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں سرکاری بھرتیوں، ادارہ جاتی اصلاحات اورسروسز میں توسیع کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں، جبکہ صحت کے کلینکس، سکولزاورستھرا پنجاب سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے بھی روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2 لاکھ 3 ہزار روزگار کے مواقع آسان کاروبار اقدامات کے تحت ایس ایم ای فنانسنگ کے ذریعے فراہم کیے گئے جو چھوٹے اوردرمیانے کاروباروں کو مستحکم کرنے اورروزگار کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔
سردار دوست محمد خان کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی
اس کے علاوہ، 4 لاکھ 75 ہزار 500 روزگار کے مواقع براہِ راست اور بالواسطہ تعمیراتی منصوبوں جیسے اپنی چھت اپنا گھر، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے منسلک ہیں۔
مریم نوازنے کہا کہ حکومت پنجاب غربت کے خاتمے، جامع معاشی ترقی اور پائیدار روزگار کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو مستحکم روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی نوجوانوں اور کاروباری طبقے کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
